افسران کو عطائیت کے مراکز کے معائنہ ، سربمہر کرنے اور دیگر قانونی کارروائی کیلئے اختیارات تفویض

جمعرات 26 اپریل 2018 22:04

ڈی جی خان۔26 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) ضلع ڈیرہ غازیخان میں آٹھ افسران کو عطائیت کے مراکز کے معائنہ ، سربمہر کرنے اور دیگر قانونی کارروائی کیلئے اختیارات تفویض کر دیئے گئے ہیں ،اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر محمد ابراہیم جنید نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ، نوٹیفکیشن کے مطابق افسران اپنے علاقوں کی حدود میں معائنہ کر کے کارروائی کریں گے ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پریونٹو سروسز ڈاکٹر ریاض ملک او رڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میڈیکل سروسز ڈاکٹر محمد سعید کو ضلع بھر میں کارروائی کا اختیار دیا گیا ہے، اسی طرح ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر زوہیب حسن کو ڈیرہ ، ڈپٹی ڈی ایچ او طاہر حسین کو تحصیل تونسہ ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر اطہر سکھانی کو تحصیل کوٹ چھٹہ اور ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر غلام عابد کو تحصیل ٹرائیبل ایریا ، ڈ رگ انسپکٹر شاہد محبوب کو تحصیل تونسہ اور ڈرگ کنٹرولر ذوالفقار گوپانگ تحصیل ڈیرہ اور کوٹ چھٹہ میں کارروائی کریں گے ، متذکرہ افسران اپنی کارروائی رپورٹ سی ای او ہیلتھ کے ذریعے ڈپٹی کمشنر کو پیش کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :