تعلیمی معیار کو بلند کرنا اور بچوں کی شخصیت پر خصوصی توجہ دینا اساتذہ کرام کا طرئہ امتیاز ہے، ڈپٹی کمشنر غلام صغیر شاہد

جمعرات 26 اپریل 2018 22:30

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) تعلیمی معیار کو بلند کرنا اور بچوں کی شخصیت پر خصوصی توجہ دینا اساتذہ کرام کا طرئہ امتیاز ہے اور گورنمنٹ سیکٹر میں جہاں سہولیات کی فراہمی، تزہین و آرائش کا اہتمام کیا جاتا ہے وہاں پر بچوں کی شخصی تربیت تعمیر کردار پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر غلام صغیر شاہد نے ایجوکیشن کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں سی او ایجوکیشن، ڈی ایم او، ڈی اوز اور ڈپٹی ڈی اوز کے علاوہ متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ترقیاتی سکیمیں 31 مئی تک مکمل ہو جائیں گی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام سکولوں کی جاری سکیموں کو خود چیک کروں گا۔

(جاری ہے)

معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور روزانہ کی بنیاد پر میں خود چیک کروں گا۔

ہم تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اُن کی پوزیشن کو بہتر کر رہے ہیں۔ اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن نے تعلیمی معیار کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ جہاں تعلیم یافتہ اساتذہ کرام بھرتی کر کے ایجوکیشن کے معیار کو بہتر کر رہی ہے وہاں اساتذہ کرام کو چاہیے کہ اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے ادا کریں اور اچھے نمبروں کے حصول کے ساتھ ساتھ بچوں کی ذہنی سماجی ،معاشرتی اور اخلاقی تربیت پربھی خصوصی توجہ دیں۔

متعلقہ عنوان :