روات میں واقع نجی ہسپتال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر

جمعرات 26 اپریل 2018 23:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) روات کے علاقے میں واقع نجی ہسپتال میں اچانک بھڑکنے والی آگ سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا تاہم ہسپتال میں موجودتمام مریضوں ، طلبااور عملے نے بھاگ کر جانیں بچائیںاطلاعات کے مطابق جی ٹی روڈ پرروات کے قریب واقع وطیم ڈینٹل کالج اینڈ ہسپتال میں اچانک آتشزدگی سے عمارت میںدھواں بھر گیا اس دوران لوگ آگ بجھانے کے بجائے اپنے موبائل فون سے عمارت کی تصاویر اور ویڈیو بناتے رہے جبکہ ریسکیو1122کی تاخیر سے آمد پر عمارت میں موجود بیش قیمت اشیا جل کر تباہ ہو گئیں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :