ْکویت و فلپائن مابین سفارتی بحران شدت اختیار کر گیا،فلپائنی سفیر ایک ہفتے میں ملک چھوڑ دے

جمعرات 26 اپریل 2018 23:14

کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2018ء) کویت اور فلپائن مابین سفارتی بحران شدت اختیار کر گیا،فلپائنی سفیر ایک ہفتے میں ملک چھوڑ دے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کویت اور فلپائن کے درمیان جاری سفارتی بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور کویت نے فلپائنی سفیر کو ایک ہفتے میں ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے اور منیلا میں متعیّن اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے۔

کویت اور فلپائن کے درمیان جاری سفارتی بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور کویت نے فلپائنی سفیر کو ایک ہفتے میں ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے اور منیلا میں متعیّن اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے۔فلپائن نے گزشتہ روز ہی کویت سے گھریلو خادماوں کو نکالنے کے نام پر اپنے سفارت خانے کے عملہ کی کارروائیوں پر خلیجی ریاست سے باضابطہ طور پر معذرت کی تھی۔

(جاری ہے)

کویت نے گھروں میں کام کرنے والی فلپائنی ملازماؤں کو از خود بلا اطلاع نکالنے پر احتجاج کیا تھا۔کویتی وزارت خارجہ نے فلپائنی سفیر کو طلب کرکے ان سے باقاعدہ احتجاج کیا تھا اور گزشتہ ہفتے کے روز ایسے کارروائیوں میں ملوث فلپائنی سفارتی عملے کے دو ارکان کو گرفتار کر لیا تھا۔فلپائن کے وزیر برائے امور خارجہ ایلن پیٹر کیٹانو نے گزشتہ منگل کے روز یہ دعویٰ کیا تھا کہ کویت نے فلپائن کی وضاحت قبول کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :