عوام کے معیار زندگی کا بلند کرنے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں،ڈپٹی کمشنر سبی ڈویژن

سبی میں پانی کے بحران کے خاتمہ کیلئے آب نوشی کے نظام کر بہتر بنایا جارہے ہے آب نوشی کے منصوبے میں غفلت ولاپرائی کسی صورت قبول نہیں کریں گے مہنگائی کی روک تھام پرائس کنٹرول کمیٹی کو فعال بنا دیا گیا ہے، صھافیوں سے گفتگو

جمعرات 26 اپریل 2018 23:52

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر سبی ڈویژن میر سہیل الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ عوام کے معیار زندگی کا بلند کرنے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں سبی میں پانی کے بحران کے خاتمہ کیلئے آب نوشی کے نظام کر بہتر بنایا جارہے ہے آب نوشی کے منصوبے میں غفلت ولاپرائی کسی صورت قبول نہیں کریں گے مہنگائی کی روک تھام پرائس کنٹرول کمیٹی کو فعال بنا دیا گیا ہے علاقائی صحافی معاشرے کی انکھ اور کان ہوتے ہیں علاقائی مسائل کو اجاگر کریں مثبت صحافت کے زریعے علاقائی وعوام مسائل کا اجاگر کریں ہم ان کو حل کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پرممتاز قبائلی سیاسی رہنما سردار محمد خان خجک ، ڈسٹرکٹ پریس کلب سبی کے جنرل سیکرٹری یار علی گشکوری، ڈسٹرکٹ سبی پریس کلب کے وائس چیئرمین و آل پاکستان جرنلسٹس کونسل کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید طاہر علی ، ڈسٹرکٹ پریس کلب سبی کے سینئر نائب صدر محمد طاہر منتظر ، فنانس سیکرٹری حاجی سعید الدین طارق، میر عبدالصمد بنگلزئی ، سینئر صحافی میر سلیم گشکوری بھی موجود تھے قبل ازین میڈیا کے نمائندوں نے سبی کے علاقائی مسائل کے حوالے سے تفصیلی آگہی فراہم کرتے ہوئے کہ کہ گزشتہ کئی ماہ سے سبی میں پانی کا شدید بحران ہے غریب لوگ مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور ہیں جبکہ مہنگائی سے سفید پوش افراد بھی مشکلات سے دوچار ہے شہر میں صفائی کی صورت حال کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے اس موقع پر کمشنر سبی ڈویژن میر سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ سبی میں پانی کے بحران نکاسی آب کے مسئلہ کر حل کرنے پر توجہ دی جارہی ہے حالیہ دنوں میں آب نوشی کے منصوبے میں ناقص کارکردگی کی بنا پر نوٹس لیا گیا ہے اور تین ذمہ دارآفیسران پر مشتمل انکوری کمیٹی بنائی گئی ہے جو اس کی مکمل رپورٹ دی گی جس کی روشنی میں سخت ایکشن لیا جائے گا جبکہ سبی بھر کیلئے آب نوشی کے نظام کو مزید بہتر کرنے کیلئے 87کروڑ روپے کا پروجیکٹ بنایا گیا ہے جو منظور کیلئے چیف سیکرٹری کو بھیجا جائے گا جبکہ سبی کے صحافیوں کی رہائیشی مسائل ومشکلات کا مدنظر رکھتے ہوئے جرنلسٹس ہاوسنگ سوسائٹی کا منصوبہ بنی پائپ لائن میں ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف رینے کیلئے سبی میں پرائس کنٹرول کمیٹی کو مکمل فعال بنادیا گیا ہے اور اب سرکاری نرخنامے پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا شہر کی صفائی کو بہتر بنانے کیلئے بھی ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ سرکار نے جس مقصد کیلئے ہمیں سبی بھیجا اس کو پوری ایمانداری کے سرانجام دے رہے ہیں ہم عوام کے خادم ہیں اور ان کے مسائل مشکلات کے ازالہ کیلئے بیٹھے ہیںعوام کو تمام سہولیات کی فراہمی کیلئے ضلعی انتظامیہ محدود وسائل میں رہ کر اپنا کردار ادا کررہی ہیں سبی کے دوردراز علاقوں میں عوام کو درپیش مسائل کو بھی حل کررہے ہیں صحافی علاقائی مسائل کی نشاندہی کریں تاکہ ان کو بروقت حل کیا جاسکے تنقید ضرورکی جائے مثبت تنقید کا خیر مقدم کرتے ہیں صحافی معاشرتی برائیوں کے خاتمہ میں بھی اپنا کردار ادا کریں وسائل میں رہ کر سبی کے صحافیوں کو درپیش مسائل کو حل کریں گے ۔