پاکستان اور کینٹ کائونٹی کے مابین چار روزہ پریکٹس میچ کل شروع ہوگا

جمعہ 27 اپریل 2018 12:32

کینٹربری۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) پاکستان اور کینٹ کائونٹی کے درمیان چار روزہ پریکٹس میچ کل ہفتہ سے کینٹربری میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نے آئرلینڈ میں پریکٹس کا آغاز کر دیا ہے، اس سلسلے میں پاکستانی ٹیم انگلش کائونٹی کینٹ سے چار روزہ میچ کھیلے گی جو (آج) ہفتہ سے شروع ہوگا۔ قومی ٹیم اپنا دوسرا پریکٹس میچ 4 سے 7 مئی تک نارتھمپٹن شائر کائونٹی سے کھیلے گی۔ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان اولین اور واحد ٹیسٹ 11 سے 15 مئی تک ڈبلن میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد پاکستانی ٹیم دورہ انگلینڈ پر روانہ ہو جائے گی جہاں وہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :