بجٹ سے پہلے ہی عوام پرپٹرول بم گرانے کا فیصلہ

اوگرا کا یکم مئی سے پیٹرول 3 روپے22 پیسے فی لیٹرمہنگا کرنے کی سفارش کردی۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 27 اپریل 2018 17:09

بجٹ سے پہلے ہی عوام پرپٹرول بم گرانے کا فیصلہ
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 اپریل 2018ء) : وفاقی حکومت نے بجٹ سے پہلے ہی عوام پرپٹرول بم گرانے کا فیصلہ کرلیا ہے،اوگرا نے یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا نے یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے وزارت پٹرولیم سے یکم مئی سے پیٹرول 3 روپے22 پیسے فی لیٹرمہنگا کرنے کی سفارش کی ہے۔ واضح رہے آج وفاقی حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی میں عوام کوریلیف فراہم کرنے کیلئے بجٹ بھی پیش کیا جا رہا ہے۔حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ بجٹ عوام دوست ہوگا۔