جامعہ کراچی،الحاق شدہ کالجز میں بی اے،بی ایس سی (پاس) اور بی کام سال اول ودوئم میں داخلے کی تاریخ میں توسیع

جمعہ اپریل 17:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) جامعہ کراچی کے رجسٹرا رڈاکٹر منور رشیدکے اعلامیے کے مطابق جامعہ کراچی کے تحت الحاق شدہ کالجز میں بی اے،بی ایس سی (پاس) اور بی کام سال اول ودوئم میں داخلے کی تاریخ میں31 مئی2018 ء تک1000/= روپے لیٹ فیس کے ساتھ توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم یہ توسیع جامعہ کراچی کے قواعد وضوابط اور کالجز میں نشستوں کی موجودگی اور مطلوبہ حاضری کی تکمیل سے مشروط ہے۔مزید تفصیلات طلبا وطالبات متعلقہ کالجز سے حاصل کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :