سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے 22کروڑ90 لاکھ روپے مختص

جمعہ 27 اپریل 2018 18:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) آئندہ مالی سال 2018-19ء کیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے 22کروڑ90 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پی ایس ڈی پی کے مطابق گرین پاکستان پروگرام کے تحت جنگلی حیات کے شعبہ کی ترقی اور بحالی کے منصوبہ پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 73کروڑ88لاکھ 61 ہزار روپے لگایا گیا ہے جبکہ 30جون 2018 ء تک منصوبہ کیلئے 10 کروڑ60 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے جاچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :