پی ایس ڈی پی کے تحت بیلا ۔ آواران۔ ہشاب شاہراہ کی تعمیر کے نئے منصوبے کے لئے 2ارب 50 کروڑ روپے

جمعہ 27 اپریل 2018 18:51

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) آئندہ مالی سال 2018-19ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے تحت بیلا ۔ آواران۔

(جاری ہے)

ہشاب شاہراہ کی تعمیر کے نئے منصوبے کے لئے 2ارب 50 کروڑ روپے جبکہ بشام سے خوازہ خیلا شاہراہ کی تعمیر کے منصوبہ کے لئے 2 ارب 50 کروڑ روپے الگ الگ مختص کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ چکدرہ سے کالام سیکشن کے لئے 133کلومیٹر شاہراہ کے نئے تعمیراتی منصوبے کے لئے بھی 2ارب 50 کروڑ روپے کی خطیر رقم رکھی گئی ہے ۔