ڈیرہ،کار اور موٹر سائیکل میں تصادم ،ایک نوجوان جاں بحق دوسرا زخمی

جمعہ 27 اپریل 2018 18:54

ڈیرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) ڈیرہ بائی پاس روڈ مفتی محمود چوک کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں تصادم ،ایک نوجوان جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا،لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی،پولیس نے ٹریفک حادثے کا مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

موٹر سائیکل نوجوان 15 سالہ امجد ولد نواز خان قوم بنوچی اور 18 سالہ محمد طارق ولد محمد عارف ساکنانشور کوٹ مزدوری کے بعد ڈیرہ گھر واپس جارہے تھے کہ درابن روڈ بائی پاس مفتی محمود چوک کے قریب پہنچنے پر مخالف سمت سے آنے والی کار سے ٹکرا گئے جس سے موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کوفوری طور پر ہسپتال منتقل کر نے کی کوشش کی گئی لیکن ایک زخمی نوجوان امجد راستے میں ہی دم توڑ گیا۔پولیس نے ٹریفک حادثے کا مقدمہ نامعلوم کار ڈرائیور کے خلاف درج کر لیا ہے