ْ منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی ڈی سی کی امام رضا کے روضیہ مبارک کے نائب متولی آغائی بختیار سے ملاقات

جمعہ 27 اپریل 2018 18:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی ڈی سی چوہدری عبدالغفور خان نی ایران دور ے کے موقع پر امام رضا کے روضیہ مبارک کے نائب متولی آغائی بختیار سے ملاقات کی۔ انھوں نے کہا کہ دنیا و آخرت میں کامیابی کا راز نبی کے خاندان کی پیروی میں پہناں ہے۔

(جاری ہے)

نبی پاک ﷺکے خاندان نے نہ صرف ہمیں سادگی اور ایمان کی مضبوطی کا درس دیا بلکہ اپنی زندگی عملی طور پر سادگی و توکل سے گزاری۔ نائب متولی آغائی بختیار نے ایم ڈی پی ٹی ڈی سی کی آمد اور زائرین کے مسائل پر روشنی ڈالنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ آغائی بختیار نے ایم ڈی کو خصوصی یادگار سوئینر پیش کیا اور طعام کا انتظام دربار شریف کے لنگر سے کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :