چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کی وارڈن افسران کو ٹریفک روانی برقرار رکھنے کے لیے فرائض جانفشانی سے انجام دینے کی ہدایت

جمعہ 27 اپریل 2018 19:25

راولپنڈی 27اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی ایس ایس پی بلال افتخار نے افسران کو ٹریفک روانی اور عوام کی خدمت کو فرضِ منصبی سمجھتے ہوئے اپنے فرائض جانفشانی سے سرانجام دینے کی ہدایات جاری کردیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی موثر انداز سے عمل داری کرانے کے ساتھ ساتھ تمام افسران و اہلکار اپنے فرائضِ منصبی کی ادائیگی کرتے ہوئے ہمیشہ اس امر کو ملحوظ ِ خاطر رکھیں کہ ہم نے عوام کی خدمت کرنی ہے ہما را کام عوام سے لڑنا نہیں بلکہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کی مدد اور رہنمائی کرنا ہے اس امر کا اظہار انہوں نے ٹریفک پولیس کو دورانِ ڈیوٹی عوام الناس کے ساتھ اچھے رویے ، اخلاق، پیشہ وارانہ امور اور ڈیوٹی سے متعلق احکامات جاری کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سخت لہجہ اور غیر مناسب رویہ قانون کے اطلاق میں منفی کردار ادا کرتا ہے اس لیئے اچھے اخلاق اور اچھی گفتگو سے عوام سے مخاطب ہوںدورانِ ڈیوٹی عوام کو زیا دہ سے زیادہ سروسز مہیا کریںکسی کی گاڑی خراب ہو جائے تو اس کی مدد کریںعورتوں ، بوڑھوں، بچوں اور معذور افراد کو سڑک کراس کروائیںاور خدانخواستہ حاد-----ثہ کی صورت میں سب سے پہلے انسانی جان کو اہمیت دیںانہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے سلوگن اخلاق ، خدمت اور مہارت کوعملی طور ثابت کریں چیف ٹریفک آفیسر ایس ایس پی بلال افتخار نے کہا کہ سیکیورٹی کے پیش نظر مشکوک گاڑی جو کہ کسی خاص عمارت یا ہجوم والے ایریا میں زیادہ دیر کھڑی نظر آئے تو اس کے متعلق فوری اقدامات کریںانہوں نے کہا کہ ٹریفک وارڈنز وارڈن فورس سسٹم میں بنیاد کی سی حیثیت رکھتے ہیں اور بنیاد کی مضبوطی عمارت کی پختگی کی ضامن ہوا کرتی ہے انہوںنے کہا کہ محنت اور ذمہ داری سے ڈیوٹی سرانجام دی جائے ۔

متعلقہ عنوان :