امریکہ،آئل ریفائنری میں دھماکہ،6افراد زخمی

جمعہ 27 اپریل 2018 19:41

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) امریکی ریاست وسکونسن میں ایک آئل ریفائنری میں دھماکے سی6افراد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست وسکونسن میں ایک آئل ریفائنری میں دھماکہ ہوا جس میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ یہ حادثہ ہسکی انرجی نامی ایک کمپنی کی ریفائنری میں پیش آیا جہاں لگی آگ پر قابو پا تے ہوئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد ریفائنری کی سڑکوں سے تیل رسنے لگ گیا جسے کنٹرول میں لے لیا گیا ہے۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریفائنری کو دھماکے سے قبل ضروری صفائی اور مرمت کیلیے بند کر دیا گیا تھا

متعلقہ عنوان :