ترکی، پی کے کے تنظیم کے دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دئیے

ترکی عوامی سلامتی کے لیے انسداد دہشتگردی کا آپریشن جاری رکھے گا

جمعہ 27 اپریل 2018 19:41

ماردین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) ترک دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دئیے، دہشت گردوں کا تعلق پی کے کے تنظیم سے ہے، ترکی عوامی سلامتی کے لیے انسداد دہشتگردی کا آپریشن جاری رکھے گا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک ضلع ماردین کے قصبے نصائے بن میں میں 3 دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیئے جنہیں شامی سرحد پر متعین ترک حفاظتی اہلکاروں نے بعد ازاں گرفتارکرلیا۔

ترک ضلع ماردین کے قصبے نصائے بن میں 3 دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیئے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ، ان تینوں دہشتگردوں کا تعلق پی کیکے سے تھا جنہوں نے شام کی سرحد پر متعین حفاظتی اہلکاروں کے حوالے خود کو کر دیا۔ ترک حفاظتی اداروں کا کہنا ہے کہ خطے کی عوام کے جان و مال کی سلامتی کے لیے انسداد دہشتگردی کا آپریشن جاری رہیگا۔

متعلقہ عنوان :