آسٹرین سفیر کے اعزاز میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ڈیموکریٹک کا اعشائیہ

پاکستان اور آسٹریا کے در میان باہمی تجارت کے فروغ کے روشن امکانات ہیں ، ڈاکٹر مس برہگناہیلیا

جمعہ 27 اپریل 2018 20:19

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) آسٹریا کی سفیر ڈاکٹر مس بر بگنا بلیا نے کہا ہے کہ پاکستان اور آسٹریا کے در میان باہمی تجارت کے فروغ کے روشن امکانات ہیں پاکستانی تاجر فارما سیو ئیکل ،لیدر اور الیکٹرونکس کی تجارت کر سکتے ہیں آسٹریا لائیو سٹاک اور ڈیری کے شعبہ آسٹریا کے ماہرین پاکستانی ماہرین سے مل کر تبادلہ خیال کر سکتے ہیں اور دوسرے ملک کی پراڈکٹس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔

آسٹریا کی سفیر نے اعلان کیا کہ وہ پاکستانی تاجروں اور ماہرین کے وفود کے تبالہ میں ویزے کے حصول میں رکاوٹوں کو دور کر کے سہولیات بہم پہنچائیں گے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ڈیموکریٹک گروپ کے قائد شیخ عظمت سلیم کی طرف سے دئے گئے عیشائیہ سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر ستارہ امتیاز شیخ یونس،رانا وسیم ،شیخ فیصل،محمد حسین زاہد اور حاجی سہیل انجم انصاری نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پاکستانی تاجر برادری آسٹریا کی آفر سے پیش کش سے بھر پور فائدہ اٹھائے گی اور آسٹریا سے تجارت کو فروغ دیں گے اور اعلیٰ کوالٹی کی مصنوعات بر آمد کر کے ملک کا نام بھی ورشن کریں گے ۔

آسٹریا کی سفیر نے ڈھائی ہزار سال قبل از مسیح سویلائزیشن تہذیب کے آثار دیکھے کے لئے ہڑ پہ گئیں اور ہڑ پہ کی قدیمی تہذیب میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ۔آسٹریا کی سفیر کو ایمبیسڈآ ساہیوال سہیل انجم انصاری نے دعوت دی تھی۔