اوگرا نے آئندہ ماہ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی

پیٹرول 3 روپے 22پیسے ،مٹی کا تیل 6 روپے 97 پیسے ،لائٹ ڈیزل 6 روپے 95 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز

جمعہ 27 اپریل 2018 21:48

اوگرا نے آئندہ ماہ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کرتے ہوئے پیٹرول 3 روپے 22پیسے فی لیٹر تک مہنگا کرنے کی تجویز دے دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو سمری بھیجی گئی ہے جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ تجویز کیا گیاہے۔ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرول 3 روپے 22 پیسے اور مٹی کا تیل 6 روپے 97 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری میں لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے۔