ضلع ڈیرہ غازیخان میں گندم خریداری کا مرحلہ شروع ،باردانہ کی ترسیل کا روزانہ کی بنیاد پر کوٹہ مقرر

جمعہ 27 اپریل 2018 21:53

ڈی جی خان۔27 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) ضلع ڈیرہ غازیخان میں گندم خریداری کا مرحلہ شروع کر دیاگیاہے۔ بار دانہ کی ترسیل کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کوٹہ مقرر کیاگیاہے اور ہر سنٹر پر دی گئی ترجیحی فہرست کے مطابق کاشتکاروں کو باردانہ جاری کیا جارہاہے ․ پہلے روز ضلع کے 9خریداری مراکز سے 38232بوری باردانہ جاری کیا گیا۔

یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو / ضلعی فوکل پرسن میاں محمد اقبال مظہر مہار نے اس سلسلے میں منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کاشتکاروں کو مقرر کردہ بار دانہ کا چار فیصد حصہ دیاجاتاہے اور اس کیلئے ہر سنٹر پر فہرستیں آویزاں کی گئی ہیں‘ضلع میں نو خریداری مراکز ڈیرہ غازیخان ، کوٹ چھٹہ ، چوٹی ، رند اڈہ ، شاہ صدر دین ، شادن لنڈ ، تونسہ ، ریتڑہ او رٹبی قیصرانی میں کاشتکاروں کی سہولت کیلئے بیٹھنے ، ٹھنڈا پانی، پنکھے اور د یگر انتظامات کو یقینی بنایا گیاہے۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز شاہد عباس کاٹھیا ، عبدالجبار کے علاوہ ڈی ایف سی ، سنٹرز کوآرڈینیٹرز ، فوڈ انسپکٹرز، سیکرٹریز مارکیٹ کمیٹی اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ اجلا س میں مختلف پہلووں کا بھی جائزہ لیاگیا۔

متعلقہ عنوان :