آر پی او ڈیرہ محمد کریم خان کی سربراہی میں آر پی او دفتر میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس

جمعہ اپریل 22:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) آر پی او ڈیرہ محمد کریم خان کی سربراہی میں آر پی او دفتر میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع ڈیرہ و ٹانک کے ڈی پی اوز بطور ممبر شریک ہوئے ۔اجلاس میں ڈیرہ رینج سے ایک سب انسپکٹر اور 13 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی گئی اور تمام کے فرداً فرداً انٹرویوز کئے گئے ۔

صوبائی پولیس آفیسر خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں میعار پر پورا اترنے پر ایک سب انسپکٹر شاہ محمد اور13قائمقام اسسٹنٹ سب انسپکٹرز اے ایس آئی عصمت اللہ،اے ایس آئی محمد جاوید،اے ایس آئی مختیار احمد،اے ایس آئی احمد حسین،اے ایس آئی شکیل احمد،اے ایس آئی نور عالم،اے ایس آئی سید احمد،اے ایس آئی محمد بلال،اے ایس آئی کاظم حسین،اے ایس آئی حبیب اللہ،اے ایس آئی فضل الرحمن،،اے ایس آئی ثناء اللہ اور اے ایس آئی اشرف علی کو اپنے عہدوں پر کنفرم کرنے کا باقاعدہ نوٹفکیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ نے ترقی پانیوالے پولیس افسران کو اپنی طرف سے مبارکباد دی اور ہدایات دیں کہ وہ ہر موقع پر عوام کی خدمت میں پیش پیش رہیں اور عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت اور جرائم کی بیخ کنی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔

متعلقہ عنوان :