رواں سال ڈویژن کے چاروں اضلاع میں زرعی ادویات وکھادوں کے ملاوٹ مافیا کے خلاف 16 مقدمات درج کرائے گئے

جمعہ 27 اپریل 2018 22:52

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) رواں سال ڈویژن کے چاروں اضلاع میں زرعی ادویات وکھادوں کے ملاوٹ مافیا کے خلاف 16 مقدمات درج کرائے گئے اسی عرصہ کے دوران 12چھاپوں میں 4 لاکھ 69 ہزار روپے سے زائد مالیت کی ملاوٹی کھادیں وکیڑے مار ادویات قبضہ میں لے کر تلف کی گئیں میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ جعلی وملاوٹی زرعی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ا نہو ں نے بتایا کہ کھادوں کی قیمتوں کو چیک کرنے کے لئے ٹیمیں متحرک ہیں اور اوورچارجنگ پر نہ صرف بھاری جرمانے بلکہ مقدمات بھی درج کرائے جا رہے ہیںایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن نے کہا کہ جعلی وغیر معیاری زرعی ادویات اورکھادوں کو فروخت کرنے والوں کے خلاف درج مقدمات کی موثرپیروی کی جائی اور انہیں سخت سزائیں دلوائیںانہوں نے کہا کہ کسان پیکج کے ثمرات حقیقی معنوں میں کاشتکاروں تک پہنچانے میں کوئی کسر باقی نہیں رہنی چاہیے۔