آئندہ مالی سال کیلئے دفاعی بجٹ میں 180 ارب روپے سے زائد کا اضافہ

جمعہ 27 اپریل 2018 22:52

اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کیلئے دفاعی بجٹ میں 180 ارب روپے سے زائد کے اضافے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بجٹ تقریر کرتے ہوئے بتایا کہ 2018-19 کے لئے ملک کے دفاعی بجٹ میں 180 ارب روپے سے زائد کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس مد میں 1100.3 ارب روپے مختص کئے جانے کی تجویز ہے۔

متعلقہ عنوان :