وفاقی حکومت نے نان فائلرکمپنی پرود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 7 فیصد سے بڑھا کر 8 فیصد کردی

جمعہ 27 اپریل 2018 22:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کیلئے نان فائلرکمپنی پرود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 7 فیصد سے بڑھا کر 8 فیصد کردی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو بجٹ تقریر کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ نان فائلرکمپنی پرود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 7 فیصد سے بڑھا کر 8 فیصد کرنے کی تجویز ہے، 4 لاکھ سے 8 لاکھ آمدن پر ایک ہزار روپے انکم ٹیکس عائد ہوگا، 8 لاکھ سے 12 لاکھ آمدن پر 2 ہزار روپے برائے نام انکم ٹیکس عائد ہوگا، نان فائلرزکو40 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی جائیداد خریدنے کی اجازت نہیں ہوگی، ٹیکس گزاروں کو 3 سال میں ایک سے زیادہ مرتبہ آڈٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، جائیدا دپرود ہولڈنگ ٹیکس، خریدارکی ظاہرکردہ ویلیو پرایک فیصد ایڈجسٹ ایبل ایڈوانس ٹیکس کی تجویز ہے۔

متعلقہ عنوان :