دریاخان، پولیس لائن بھکر میں15روزہ انٹی رائٹ کورس کا اہتمام

کورس میں 55پولیس افسران و ملازمان نے شرکت کی

جمعہ 27 اپریل 2018 23:14

دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) خالد مسعود چوہدری ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر نے آر پی او سرگودھا ڈاکڑ اختر عباس اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عارف نواز کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے پولیس لائن بھکر میں15روزہ انٹی رائٹ کورس کا اہتمام کیا۔ اس کورس میں 55پولیس افسران و ملازمان نے شرکت کی۔SIظہیر عباس اور SIمحسن رضا جنہوں نے قبل ازیں انٹی رائٹ کے حوالے سے لاہور سے خصوصی ٹریننگ حاصل کی تھی نے تمام افسران و ملازمان کو ٹریننگ دی اور مجمع خلاف قانون سے نمٹنے کے لیے ان ملازمان کو جدید خطوط پر تربیت دی گئی۔

(جاری ہے)

جملہ ملازمان نے کامیابی سے اپنا کورس مکمل کیا ۔ خالد مسعود چوہدری ڈی پی او بھکرنے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ تنویر امجد ، ڈی ایس پی صدر سرکل ، قلب عباس خان ڈی ایس پی ہیڈکوارٹربھی ہمراہ موجود تھے۔ کورس میں نمایا ں پوزیشن حاصل کرنے والے ملازمان میں تعریفی اسناد و نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر خالد مسعود چوہدری ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ کورس پولیس افسران کی مجمع خلاف قانون کے وقت اس کو ختم کرنے اور قابو کرنے کی اہلیت میں اضافہ کرے گا اور ان کے اعتماد میں پختگی پیدا کرنے کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہو گا۔

متعلقہ عنوان :