لاہور،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں کاروائیاں4ہزار سے زائد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ،30سیل، 95کو جرمانے
لاہور میں زائد المیعاد اشیاء خورونوش کی تاریخ تبدیل کر کے دوبارہ فروخت کرنے پردوگودام، 2 دوکانیں2 فوڈپوائنٹس سیل راولپنڈی میںبھنے چنوں کو رنگ کرنے پر3پروڈکشن یو نٹس،ممنوعہ اشیاء کی فروخت پر کریانہ سٹور، ناقص انتظامات پرکیٹرنگ سنٹر سربمہ
جمعہ 27 اپریل 2018 23:15
(جاری ہے)
برآمد شدہ ، 2 ٹرک تیار مال میں بچوں کی گولی ٹافیاں، چپس، بسکٹس اور دیگر سنیکس شامل ہیں۔
زائد المعیاد مال منگوا کر2گوداموں میں ان کی تاریخ تبدیل کی جاتی تھی۔ جعل ساز گروہ کا پتہ ویجیلنس سیل نے ریکی کر کے لگایا۔صحت دشمن عناصر کے خلاف ایف آئی آر درج کروا کر 3 ملزمان موقع سے گرفتارکروا دیے گئے۔بچوں کی ناقص، جعلی اشیاء خوردونوش کے 2 ٹر ک بھر کرشہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کے لیے بھجوائے جا رہے تھے ۔فوڈ سیفٹی ٹیمز نے ٖتمام مال برآمد کر کے تلف کر دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کی صحت کے ساتھ کھیلنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں موجودمعروف الفتح بیکری پروڈکشن یونٹکودی گئی ہدایات پرعمل نہ کرنے ،صفائی کے ناقص انتظامات ،رکارڈ کی عدم موجودگی، کاسمیٹکس کلرز ،ناقص آئل ، حشرات کی بہتات اورزائدلمعیاد اشیاء کی موجودگی پر بیکری کو سیل کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیمز نے شہر بھر میںمزید کاروائیاں کرتے ہوئے بند روڈ پر واقع نیو واٹر فلٹریشن پلانٹ کو قوانین کی خلاف ورزی ،غیر معیاری پانی سپلائی کرنے، صفائی کے ناقص انتظامات،پلانٹ کوپی ایف اے کا لوگو استعمال کرنے، ملازمین کے میڈیکلز اور پانی کے لیب ٹیسٹ بھی عدم موجود گی پر پلانٹ کو سیل کر دیا گیا۔جبکہ زنگ آلود ہ مشنری اورغیر معیاری بوتلیں تلف کر دی گئیں ۔ مزید برآں فوڈ سیفٹی ٹیمز نے صفائی کے ناقص انتظامات ،زائدلمعیاد اشیاء کی موجودگی، لیبلنگ کی عدم موجودگی،کھلے رنگ استعمال کرنے اور کیمیکل ڈرمز کا استعمال کرنے ،دی گئی ہدایات پرعمل نہ کرنے، ورکرز کے میڈیکلز عدم موجودگی ،ناقص تیل کے استعمال کرنے اور حشرات کی بہتات پر9فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر1لاکھ17ہزار کے جرمانے عائد کئے ۔جبکہ بھاری مقدار میں مضر صحت اور زائدلمعیاد غذا کو موقع پر تلف کر دیا گیا ۔ قوانین کی خلاف ورزی پر 73فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کئے گئے۔ دیگر شہروں میں کاروائی کرتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میںملاوٹ مافیاکے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ملتان میں5 اور بہاولپور میں1 فوڈ پوائنٹ کو قوانین کی خلاف ورزی پر سر بمہرکر دیا گیا۔ جبکہ 12فوڈ پوائنٹس کو ناقص انتظامات اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر2لاکھ 15ہزار کے جرمانے عائدکیے۔ر اولپنڈی فوڈ سیفٹی ٹیموںنے کاروائیاں کرتے ہوئے کاسمیٹیکس کلرز ، فلیورز،کے استعمال،سٹوریج کے ناقص انتظامات ،حشرات کی بھرمار،اور ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی پر 5فوڈ پوائنٹس کو سر بمہر کر دیا۔ جبکہ صفائی کے ناقص انتظامات، غیر معیاری خوراک مہیا کرنے متعدد فوڈ پوائنٹس کو 68000کے جرمانے عائد کیے۔ جبکہ بھاری مقدار میں ناقص خوراک برآمدکرکے موقع پرتلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کیے ۔گوجرانوالہ میں پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمزنے ڈویژن بھر میں کاروائیاں کرتے ہوئے 7فوڈ پوائنٹس سر بمہر کر دیے۔متعدد فوڈ پوائنٹس کو ناقص صفائی کے انتظامات اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر55,000کے جرمانے عائدکیے اور 2000 بر آمد شدہ10,000آئس لو لیز،2500مینگو قلفی،560 چاک بار،300کلوسکم ملک،50کلو دیسی گھی،30کلو حشرات زدہ مٹھائی اور دیگر اشیاء تلف کر تے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔ فیصل آباد اور گردونواح میں کاروائیاں کرتے ہوئے غیر معیاری اجزاء استعمال کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 2فوڈ پوائنٹس سر بمہر کر دیے ۔ زائدلمیعاد اشیاء فروخت کرنے اور ناقص انتظامات پرمتعدد فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر51000کے جرمانے عائد کئے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سرگودھااور گردونواح میںملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے رامش کھویا یونٹ کو گندے برتنوں،بناسپتی گھی ،ٹاٹری اور کیمکل کے استعمال ، ملازمین کا ذاتی لباس گندہ ہونے ،مکھیوں کی موجودگی ،پچھلے نوٹس کے باوجود بہتری نہ لانے، مکڑی کے جالوں کی موجودگی کی بنا پر سیل کردیا ۔ متعدد فوڈ پوائنٹس کو ناقص صفائی کے انتظامات اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر86000کے جرمانے عائدکیے نیز بھاری مقدار میںمضرصحت غذا تلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کیے۔مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.