کوئٹہ،ٹیوب ویل فنڈ خوردبرد کیس کی سماعت میں

سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایری گیشن پیش ہوئے ،ملزمان کی جانب سے سینئر کونسل کی عدم حاضری کے باعث حتمی بحث نہ ہو سکی

جمعہ 27 اپریل 2018 23:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) احتساب عدالت میں ٹیوب ویل فنڈ خوردبرد کیس کی سماعت میں سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایری گیشن پیش ہوئے ملزمان کی جانب سے سینئر کونسل کی عدم حاضری کے باعث حتمی بحث نہ ہو سکی استغاثہ کے مطابق احتساب عدالت ون کے جج منور شاہوانی کی عدالت میں ٹیوب ویل فنڈز خورد برد کیس کی سماعت ہوئی سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایری گیشن نصراللہ پیش ہوئے ملزمان کی جانب سے سینئر کونسل کی عدم حاضری کے باعث بحث نہ ہو سکی کیس کی سماعت 10 مئی تک ملتوی کر دی گئی سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایری گیشن نصراللہ پر ٹیوب ویل فنڈز میں خورد برد کا الزام ہے ۔

متعلقہ عنوان :