ناگہانی صورتحال میں شاہراتی ڈھانچے کی مرمت و بحالی کیلئی4 ارب50کروڑ روپے مختص

جمعہ 27 اپریل 2018 23:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) آئندہ مالی سال 2018-19ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے 2010ء میں بارشوں اور ناگہانی صورتحال کے تحت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے والی مختلف شاہراتی ڈھانچے کی بحالی و مرمت کے نظر ثانی شدہ منصوبوں کے لئے 4 ارب 50 کروڑ روپے کی رقوم مختص کی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ رقوم چکدرہ ۔کالام پل کی تعمیر ، مانسہرہ۔ناران، جل کھنڈ سیکشن ٹو، رامک پشاور، کشمور، ڈجی خان ، رامک سیکشن کے منصوبوں پر خرچ کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :