پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی ابوظہبی میں کمانڈر متحدہ عرب امارات بحریہ سے ملاقات

جمعہ 27 اپریل 2018 23:31

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی ابوظہبی میں کمانڈر متحدہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمریل ظفر محمود عباسی نے کمانڈر متحدہ عرب امارات، رئیر ایڈمرل شیخ سعید بن حمدان بن محمدال نحیان سے اپنے سرکاری دورے کے دوران ابوظہبی میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی بشمول پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی گئی۔ دونوں نیول چیفیس نے پاک بحریہ اور متحدہ عرب امارات بحریہ کے مابین باہمی اشتراک اور دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔یہ دورہ دونوں ملکوں میں با لعموم اور بحری افواج میں بلخصوص باہمی تعلقات کے فروغ کا باعث بنے گا۔