سینٹ نے مالیاتی بل 2018ء بشمول سالانہ بجٹ گوشوارہ پر قومی اسمبلی کے لئے سفارشات مرتب کرنے کے حوالے سے تحریک کی منظوری دے دی

جمعہ 27 اپریل 2018 23:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) سینٹ نے مالیاتی بل 2018ء بشمول سالانہ بجٹ گوشوارہ پر قومی اسمبلی کے لئے سفارشات مرتب کرنے کے حوالے سے تحریک کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اس سلسلے میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے تحریک پیش کی کہ مالیاتی بل پر قومی اسمبلی کے لئے سفارشات مرتب کی جائیں۔ ایوان نے تحریک کی منظوری دے دی۔ چیئرمین نے ارکان سے کہا کہ وہ 30 اپریل تک مالیاتی بل کے لئے اپنی سفارشات سینٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروا دیں۔ انہوں نے کہا کہ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ دس دن کے اندر اپنی سفارشات مکمل کرکے ایوان میں پیش کرے۔ اس دوران مالیاتی بل 2018ء پر ایوان میں بحث کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :