عارضی تحفظ کے حامل نیپالی باشندے اپنے ملک واپس جائیں، امریکا

ہفتہ 28 اپریل 2018 09:30

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) امریکی حکومت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 2015 میں نیپال میں آئے شدید زلزلے کے بعد امریکا میں عارضی تحفظ حاصل کرنے والے 9 ہزار نیپالی باشندوں کو آئندہ برس جون تک اپنے ملک واپس جانا ہو گا۔

(جاری ہے)

مریکا میں ہوم لینڈ سکیورٹی کی وزارت نے کہا ہے کہ ایک جائزے کے مطابق نیپال میں زلزلے کی تباہ کاریوں سے پیدا شدہ صورت حال میں واضح بہتری آئی ہے جس کے باعث عارضی تحفظ کی حیثیت دینے کا جواز باقی نہیں رہتا۔

۔بیان کے مطابق عارضی تحفظ کے حامل نیپالی باشندوں کو 24 جون 2019 تک واپس جانا ہو گا۔امسال جنوری میں سلوا ڈور کے قریب 2 لاکھ باشندوں کو امریکی حکومت کی جانب سے اپنے ملک واپس جانے کے لیے 18 ماہ کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔گزشتہ برس نومبر میں امریکا میں عارضی تحفظ کے حامل ہیٹی کی59 ہزار باشندوں کو بھی ڈیڑھ سال کی مدت میں اپنے ملک واپس جانے کو کہا گیا تھا۔