فلم ’’رستم‘‘ کے نیوی یونیفارم کی نیلامی

ہفتہ 28 اپریل 2018 16:30

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے اپنی فلم’’ رستم‘‘ میں پہنے گئے نیوی افسر کے یونیفارم کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

(جاری ہے)

اکشے کا کہنا ہے کہ اس نیلامی سے حاصل ہونیوالی رقم کو وہ جانوروں کی فلاح و بہبود پر خرچ کریں گے۔ اس حوالے سے اکشے نے ٹویٹ کیاہے جہاں ایک ویب لنک میں نیلامی کی تفصیل درج ہے۔ واضح رہے کہ اکشے کو فلم رستم ' کیلئے نیشنل ایوارڈ مل چکاہے۔

متعلقہ عنوان :