کوئٹہ ، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی دکان پر فائرنگ دو افرادجا ں بحق

ہفتہ 28 اپریل 2018 17:23

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) کوئٹہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی دکان پر فائرنگ دو افرادجا ں بحق اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے جمال الدین افغانی روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں ن الیکٹرونکس کی دکان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو افراد جعفر علی اور محمد علی شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں چل بسے لاشوں کو ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے مزید کا رروائی کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :