قوم بیدار ہوائی تو حکومت کو اٹھا کر سمندر برد کر دے گی،

ایرنی مذہبی رہ نما عوام حکومتی عمال کی لوٹ مار اور نا اہلی کی متحمل نہیں ہو سکتے،کرپٹ لوگوں کو کہیں ٹھکانہ نہیں ملے گا،گفتگو

ہفتہ 28 اپریل 2018 17:35

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) ایران کے سرکردہ مذہبی رہنما آیت اللہ عبداللہ جوادی آملی نے خبردار کیا ہے کہ قوم بیدار ہوئی تو موجودہ ایرانی رجیم کو کوئی ٹھکانہ نہیں ملے گا،عوام حکومتی عمال کی لوٹ مار اور نا اہلی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔گزشتہ روز ایرانی مذہبی رہنما اور وزیر برائے لیبر علی ربیعی کے درمیان ملاقات ہوئی،اس موقع پر ایرانی مذہبی رہنما آیت اللہ عبداللہ جوادی آملی نے کہا کہ قوم بیدار ہوئی تو حکومت کو اٹھا کر سمندر برد کر دے گی،عوام لوٹ مار اور عہدیداروں کی نا اہلی کو برداشت نہیں کریں گے،یہ بات ہرایک کو بہ خوبی معلوم ہونی چاہیے کہ اگر عوام بیدار ہوئی تو ایرانی رجیم کو ٹھکانہ نہیں ملے گا اور اس میں شامل تمام عناصر سمندر برد ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

آیت اللہ عبداللہ جوادی آملی نے کہا کہ عوام حکومتی عہدیداروں کی لاپرواہی،نا اہلی اور قومی خزانے میں لوٹ مار کو برداشت نہیں کریں گے،آخر کیا وجہ ہے کہ ایران دولت سے مالا مال ہونے کے باوجود مفلسی کا شکار ہے اور اس کے عوام بھوک اور ننگ میں مبتلا ہیں،چین میں 800 ملین آبادی ہے اور ان کا کوئی دین اور مذہب نہیں۔ہماری آبادی 80 ملین سے بھی کم ہے مگر ہم چین سے کیوں کر پیچھے ہیں، کیا ہمارے ہاں قومی وسائل کا غلط استعمال تمام مسائل کا سبب تو نہیں۔

متعلقہ عنوان :