ایڈز سے متعلق جنرل ہسپتال شعبہ امراض جلد کے زیر اہتمام آگاہی واک وسمپوزیم
جنسی تعلقات میں احتیاط اور اسلامی تعلیمات پر عمل کرکے ایڈز سے بچا جا سکتا ہے ‘مقررین پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر غیاث النبی طیب ، ڈاکٹر سعدیہ صدیقی اور ڈاکٹر ماہین سید کا خصوصی خطاب
ہفتہ 28 اپریل 2018 18:35
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میڈیکل سائنس بھی ایڈز کا باقاعدہ علاج دریافت کرنے سے قاصر دکھائی دیتی ہے اس لیے ضروری ہے کہ ہم اس کی نوبت ہی نہ آنے دیں۔
پرنسپل پی جی ایم آئی نے پنجاب حکومت کی طرف سے شروع کردہ ایڈز پروگراموں کی افادیت کو سراہا اور اس طرح کے آگاہی سیمینارز اور واک کے انعقاد کی تعریف کی ۔ شعبہ جلدی امراض ایل جی ایچ کی سربراہ ڈاکٹر سعدیہ صدیقی نے ایڈز اور جلدی علامات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جلد کے ذریعے ایڈز کی جلد تشخیص ممکن اور علاج ممکن ہے لہذا مریضوں کو جلدی بیماریوں کو سنجیدگی سے لینا چاہیے اور کسی بھی تبدیلی کی صورت میں فوری طور پرہسپتال سے رجوع کرنا چاہیے ۔ پنجاب ایڈز پروگرام کی ماہر ڈاکٹر ماہین سید اور آپریشن مینیجر محسن ارشد نے سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب حکومت کے ایڈز پر قابو پانے کے لئے شروع کردہ اقدامات پر روشنی ڈالی جبکہ پروفیسر ڈاکٹر آغا شبیرعلی ، پروفیسر ڈاکٹر فرحت ناز ، پروفیسر محمد نذیر ، پروفیسر ڈاکٹر فرح شفیع ، نرسنگ سپرینٹنڈنٹ رضیہ بانو اور ڈپٹی نرسنگ سپرینٹنڈنٹ رقیہ بانو نے بھی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے آڈیٹوریم میں ہونے والے اس سمپوزیم میں شرکت کی۔قبل ازیں ڈاکٹرز ،نرسز اور میڈیکل کے طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے ایڈز سے متعلق آگاہی واک میں شرکت کی واک کے شرکاء نے بینر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ایڈز کی علامات آگاہی اور علاج کے بارے میں معلومات درج تھیں۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.