مودی کی چینی صدرکو دیسی اسٹائل میں چائے پیش،ریلوے اسٹیشن پرگاہکوں کو چائے پلانے کی یاد تازہ کرادی

ہفتہ 28 اپریل 2018 19:19

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) بھارتی وزیر اعظم مودی کی چائے کے تو بہت چرچے ہیں،سوشل میڈیا پر ان کی چینی صدر کے ساتھ چائے پر چرچا کے چرچے بھی ہونے لگے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق نریندر مودی اس وقت چین میں دو دن کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ سے غیر رسمی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

مودی نے چینی صدر کے ساتھ گزارے ایک ایک لمحے کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔

چینی صدر نے ہفتہ کو مودی کو جھیل ایسٹ لیک کی سیر کرائی جہاں دونوں نے بوٹنگ بھی کی۔ سیر کے بعد دونوں نے چھوٹی چھوٹی پیالیوں میں دھواں دھار چائے کے چسکے لئے۔اس دوران مودی نے اپنے دیسی اسٹائل میں چینی صدر کو چائے پیش کی ۔سوشل میڈیا پرتصاویر اور ویڈیو دیکھ کر مودی کا گجرات کے ریلوے اسٹیشن پر گاہکوں کو چائے پیش کر نا یاد آگیا۔