چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سروسز ہسپتال میں احتجاج کرنے والے ملازمین کو لاہور رجسٹری میں طلب کر لیا

ہفتہ 28 اپریل 2018 20:09

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سروسز ہسپتال میں احتجاج کرنے والے ملازمین ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے سروسز ہسپتال میں احتجاج کرنے والے ملازمین کو لاہور رجسٹری میں طلب کر لیا، چیف جسٹ آف پاکستان نے احتجاجی ملازمین کو لاہور رجسٹری پہنچنے کا حکم اس وقت صادر فرمایا جب چیف جسٹس آف پاکستان کے دورہ سروسز ہسپتال کے موقعہ پر ہسپتال کے عارضی ملازمین مسقل نہ کئے جانے پر پنجاب حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے تھے، احتجاجی ملازمین کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ دس دس سال سے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں لیکن انہیں مستقل نہیں کیا جا رہا۔