صوبہ بھر کی میونسپل کارپوریشنوں اور یونین کونسلوں کے منجمد فنڈز 2 سال بعد بھی بحال نہ ہو سکے

ہفتہ 28 اپریل 2018 20:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) صوبہ بھر کی میونسپل کارپوریشنوں اور یونین کونسلوں کے منجمد فنڈز 2 سال بعد بھی بحال نہ ہو سکے،ذرائع کے مطابق 2016 میں میونسپل کارپوریشنوں اور یونین کونسلوں کے فنڈز پر حکومت نے پابندی عائد کر دی تھی ،نئے بلدیاتی نظام بحال ہو جانے کے بعد اب تک مختلف اکائونٹوں میں میونسپل کاروپوریشن اور یونین کونسلوں کے فنڈز بینکوںمیں پڑے ہیں ،متعدد مرتبہ حکومت سے ان فنڈز کی بحالی کی درخواست دی گئی تھی مگر اب تک یہ فنڈز بحال نہ ہو سکے ہیں،جس سے میونسپل کارپوریشنوں کو مشکلات سامنا ہے،

متعلقہ عنوان :