چین؛مجلس قائمہ نے عوامی جیوری کی باقاعدہ منظوری دیدی

اس جیوری کے ممبران کی حیثیت جج کے برابر ہوتی ہے،حکام

ہفتہ 28 اپریل 2018 20:48

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) چین میں عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کے اجلاس میں عوامی جیوری کی منظوری دیدی گئی ہے۔چینی نشریاتی ادارے کے مطابق چین کی قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کا دوسرا اجلاس دارالحکومت بیجنگ میں منعقد ہوا،جس میں عوامی جیوری کے قانون کی منظوری دی گئی،اس قانون میں عوامی جیوری پینل کے ممبران کے انتخاب،تصدیق،فرائض،اور نگرانی کے بارے میں تفصیلی دفعات مرتب کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

مذکورہ قانون کے مطابق عوامی جیوری پینل کے ممبران کی حیثیت جج کے برابر ہوتی ہے اوروہ یکساں قانونی حقوق رکھتے ہیں،مزکورہ قانون کے عمل میں آنے کے بعد چین میں عوامی جیوریز کے انتخاب، تربیت اور دیگر متعلقہ امور کا انتظام کیا جائیگا۔دوسری جانب معاشرے میں عوامی جیوری کے نظام کے بارے میں تشہیر بھی کی جائیگی،تاکہ عوا م بھی اس عوامی جیوری کے نظام کی حمایت کریں۔

متعلقہ عنوان :