سکھر ،وکیل پرقاتلانہ حملے والے واقعہ کیخلاف سیشن کورٹ کے وکلاء سراپا احتجاج،واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کامطالبہ

ہفتہ 28 اپریل 2018 21:06

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) وکیل پرقاتلانہ حملے والے واقعہ کیخلاف سیشن کورٹ کے وکلاء سراپا احتجاج،واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کامطالبہ ، تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ کے وکلاء برادری کی کثیر تعداد نے سکھر کے نامور وکیل و سماجی رہنما شہزادو ڈریھو اور انکے بیٹے پر قاتلانہ حملے کرنے والے ملزمان کی عدم گرفتاری کیخلاف سیشن کورٹ کے احاطے میں شہزادو ڈریھو کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور واقعہ اورملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے نعرے بازی کی اس موقع پر وکلاء برادری کا کہنا تھا کہ واقعہ کا گذرے ایک ہفتہ گذر چکا ہے لیکن پولیس ابتک ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے بااثر افراد پولیس کیساتھ ملکر وکیل ہی کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کررہے ہیں جو افسوسناک عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ملزمان شبیر ڈرھیو کی سربراہی میں دیگر ملزمان نے کھلے عام دہشت گردی کی ہے لیکن پولیس کیجانب سے خاموشی سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے وکلاء برادری نے بالا حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے شہزادو ڈرھیو اورانکے بیٹے پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ بڑھا دینگے ۔

متعلقہ عنوان :