ریکی اور رئیسانی قبائل کے مابین جھگڑے کا تصفیہ کردیا گیا

ہفتہ 28 اپریل 2018 21:20

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء)ریکی اور رئیسانی قبائل کے مابین جھگڑے کا تصفیہ کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق اقبال ریکی اور عبد الخالق رئیسانی کے مابین جھگڑا ہوگیا تھا گزشتہ روز ریکی ہاوس دالبندین میں قبائلی رہنما میر ثناء اللہ خان نوتیزئی حاجی زابد خان ریکی نے دونوں کا رازی نامہ کر کے انھیں آپس میں شیر و شکر کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

میر ثناء اللہ نوتیزئی نے میڑھ کو لیکر ریکی ہاوس پہنچے تو ریکی قبائل کی جانب سے حاجی زابد خان ریکی نے بلوچی رسم رواج کے مطابق میڑھ کو قبول کر کے اقبال ریکی اور عبد الخالق رئیسانی کو بغلگیر کرکے شیر وشکر کردیا گیا اس موقع پر حاجی عبد الروف ،حاجی صاحب خان محمدحسنی ،چیئر مین علی جان نوتیزئی ،حاجی خیر جان محمد حسنی ،حاجی عبد الباری ریکی ودیگر قبائلی عمائدین بھی موجود تھے اس موقع پر میر ثناء اللہ خان نوتیزئی ،حاجی زابد خان ریکی ،سابق ایجوکیشن آفیسر گل جان صابر ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم سب قبائل آپس میں بھائی ہے ہمیں چایئے ایک دوسرے کے ساتھ اچھی سلوک کریں اور بھائی چارے کو فروغ دیئے چھوٹی موٹی جھگڑے ہوتے ہیں ہم سب کو ملکر انھیں ختم کرنا چایئے کیو نکہ یہی چھوٹے مسلے بعد میں بڑے بن جاتے ہیں اور تمام قبائل ،علماء کرام ضلع بھر میں جہاں بھی دو قبائل کے درمیان رنجشیں ہے انھیں ختم کرنے کے لیئے کردار اداکریں تاکہ ضلع چاغی میں تمام قبائل آپس میں شیروشکر کی زندگی گزار سکیں بعداز ہ دوسری روز سرگیشہ نوتیزئی ہاوس میں میر ثناء اللہ خان نوتیزئی کی جانب سے ریکی قبائل کے تمام شرکاء کو پر تکلف ظہرانہ دیا۔