یومیہ کتاب کا مطالعہ کرنے میں استونیا کے شہری سرفہرست،سروے

اتوار 29 اپریل 2018 10:10

لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) یورو سٹیٹ نے 23 اپریل عالمی یوم ِ کتب کی مناسبت سے 15 ملکوں میں 2008 تا 2015 کیے گئے ایک سروے کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ان نتائج کے مطابق استونیا کے شہری یومیہ اوسطً 13 منٹ کے ساتھ سرفہرست ہیں تو ان کے بعد پولش اور فنش شہریوں کا نمبر آتا ہے۔ترکی میں یہ دورانیہ 7 منٹ ہے تو فرانسیسی شہری یورپ میں کتابوں کا مطالعہ کرنے میں سب سے کم وقت خرچ کرتے ہیں، ان کا دورانیہ یومیہ محض 2 منٹ ہے۔ایک دوسرے نتیجے کے مطابق ترکوں کا تقریباً دس فیصد بنیادی ثقافتی سرگرمیوں کے موضوع پر کتب اور جرائد کا مطالعہ کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :