مارچ 2018ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران عائشہ سٹیل ملز کے بعد از ٹیکس منافع میں 27.7 فیصد کی کمی

اتوار 29 اپریل 2018 10:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) 31 مارچ 2018ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران عائشہ سٹیل ملز کے بعد از ٹیکس منافع میں 27.7 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ پاکستان سٹاک ایکس چینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے۔

(جاری ہے)

کمپنی کے مالیاتی اعداد و شمار کے مطابق سال 2018ء کے پہلے تین ماہ کے دوران کمپنی نے 304.8 ملین روپے کا بعد از ٹیکس نفع کمایا ہے جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کو 421.5 ملین روپے بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔ اس طرح سال 2017ء کی ابتدائی سہ ماہی کے مقابلہ میں رواں سال کے پہلے تین ماہ کے دوران کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں 27 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :