لال قلعہ کی نجکاری کی مذمت کرتے ہیں ، بھارتی کمیونسٹ پارٹی

اتوار 29 اپریل 2018 11:20

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) بھارتی مارکسسٹ کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) نے دارالحکومت کے لال قلعہ کی دیکھ بھال کے لئے اسے ڈالمیا گروپ کو دینے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے ثقافتی ورثہ کی نجکاری نہیں ہونے دینا چاہئے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ۔

(جاری ہے)

پارٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ مودی حکومت نے ڈالمیا کے ساتھ ایک معاہدہ کرکے پانچ برسوں کے لئے لال قلعہ کو اس کے ہاتھوں سونپ دیا اور اب وہ اس کا کاروباری استعمال کر سکے گا۔

وہاں ہونے والے ہر پروگراموں میں اپنے نام کا استعمال کرے گا۔پارٹی کا کہنا ہے کہ لال قلعہ ملک کی آزادی کی علامت ہے اور ہر وزیر اعظم 15 اگست کو اس قلعہ کی فصیل سے ملک سے خطاب کرتا ہے۔ اس قلعہ کو محض 25 کروڑ روپے کے عوض ڈالمیا کو سونپ دیا گیا۔