دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ میں بلے بازوں کو مشکلات کا سامنا رہے گا ،ْشعیب اختر

اتوار 29 اپریل 2018 13:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) پاکستان کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے کہا ہے کہ دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ میں قومی ٹیم کے بلے بازوں کو مشکلات کا سامنا رہے گا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ وہ 2004 میں موٹر سائیکل سے گرے تو اندازہ ہوا کہ ہیلمٹ پہننا کتنا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان سڑکوں اور موٹروے پولیس کے لحاظ سے پڑوسی ممالک سے بہت بہتر ہے تاہم 2017 میں 92 حادثات میں سے 63 اموات ہیلمٹ نہ پہننے کی وجہ سے ہوئیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے حالیہ دورے کے حوالے سے شعیب اختر نے کہا کہ دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ میں بیٹسمینوں کو مشکلات کا سامنا رہے گا کیوں کہ کنڈیشنز سے ہم آہنگی کے لیے 15 روز لگ جاتے ہیں تاہم امید ہے پاکستانی ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی۔