فیشن اور اسکی مصنوعات سے متعلق نمائش ٹیکس ورلڈ / اپیرل سورسنگ/لیدر ورلڈ پیرس17سے 20ستمبر 2018 کو منعقد ہو گی

اتوار 29 اپریل 2018 17:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) پیرس میں فیشن اور اسکی مصنوعات سے متعلق نمائش ٹیکس ورلڈ / اپیرل سورسنگ/لیدر ورلڈ پیرس17سے 20ستمبر 2018 کو منعقد ہو گی جس میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کی زیر نگرانی پاکستانی برآمد کنندگان بھی شرکت کریں گے۔پیرس دنیا بھر میں فیشن اوراسکی مصنوعات کی فروغ اور مختلف برانڈز کی فروخت کا یورپ اور مغرب میں خرید اور مشرق اور مشرق وسطیٰ میںتجارت کے فروغ کا سب سے بڑا مرکز تصور کیا جاتاہے۔

ٹیکس ورلڈ / اپیرل سورسنگ پیرس موجودہ وقت کی سب سے بڑی فیبرک اور گارمنٹ کا شو ہے جوکہ تمام ٹیکسٹائل سولیشن کو کور کرتا ہے۔ پہلی مرتبہ لیدر ورلڈ پیرس متعارف کروائی جا رہی ہے جو کہ ٹیکس ورلڈ /اپیرل سورسنگ/ شالز اینڈ اسکارف اور آوان ٹیکس پیرس کے ہمراہ ہی ہوگی۔

(جاری ہے)

فیبرک اور گارمنٹس کی اس نمائش میں 36پاکستانی نمائش کنندگان شرکت کر رہی ہیں۔

یہ پاکستانی صنعتکاروں کیلئے بڑی نمائش ہے اور اس ایڈیشن میں لیدر ورلڈ کے اضافے کے بعد 55کمپنیوں کی شرکت مذکورہ نمائش میں متوقع ہے۔اس کے علاوہ کئی پریمیم نمائش کنندگان جن میں سرینہ، ایس ایم ڈینم، ایم این ٹیکسٹائل، مسعود ٹیکسٹائل اور دیگر بھی اس نمائش کا حصّہ ہیں۔ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان بھی پاکستان پویلین کے ساتھٹیکس ورلڈ / اپیرل سورسنگ/لیدر ورلڈ پیرس شرکت کریگا۔ٹیکس ورلڈ پیرس میں ایک ایلیٹ زون ہے جہاں کمپنیوں کو ان کی اختراع پردازی اور مصنوعات کی کوالٹی کی بنیاد پر منتخب کیا جاتا ہے۔ پاکستان اور ترکی سب سے بہترین نمائندہ ممالک ہیں ۔ پاکستان سے اس مخصوص زون میں سفائر، کوہِ نور، نشاط، کمال، شفی ٹیکسل اور لبرٹی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :