نواز شریف (آج )اسلام آباد میں ملتان اور بہاولپور ڈویژن کے مسلم لیگی رہنمائوں سے ملاقات کریں گے

اتوار 29 اپریل 2018 18:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف (آج) پیر کو اسلام آباد میں ملتان اور بہاولپور ڈویژن کے مسلم لیگی رہنمائوں سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

پارٹی کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق نواز شریف 11 بجے دن ملتان اور بہاولپور ڈویژن سے پارٹی کے سینیٹرز، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز، میئرز، ضلعی صدور، جنرل سیکرٹریز، چیئرمین ضلع کونسل سٹی صدور سے ملاقات کریں گے۔