شب برأت کے موقع پر گلاب کے سرخ پھولوں کی طلب کئی گناہ بڑھ گئی

اتوار 29 اپریل 2018 19:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) شب برأت کے عظیم موقع پر اپنے پیاروں کی قبروں پر گل پاشی کی روایت کی وجہ سے ہر سال کی طرح امسال بھی گلاب کے سرخ پھولوں کی طلب کئی گناہ بڑھ گئی۔ شب برأت گلاب کے پھولوں کی فروخت کا بڑا موقع ہوتا ہے۔ پھولوں کی فروخت کے روایتی مراکز کے ساتھ قبرستانوں کے اطراف بڑے پیمانے پر پھولوں اور پتیوں کی فروخت جاری ہے۔

(جاری ہے)

پھولوں کی تھوک فروخت کا مرکز لیاقت آباد تین ہٹی پر قائم تھا جہاں حیدرآباد اور سانگھڑ کے علاوہ قصور سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں کے علاوہ درآمد شدہ پھول بھی فروخت کے لئے منگوالئے گئے۔ عام دنوں میں گلاب کے پھول جو مناسب داموں میں فروخت کئے جاتے تھے۔ شب برأت کے موقع پر بے پناہ طلب بڑھنے کی وجہ سے گلاب کے پھول کی قلت کا سامنا رہا اور سرخ گلاب مہنگے داموں فروخت کیا جارہا ہ ے۔ پھولوں کے تاجروں نے شب برأت پر پھولوں کی طلب پوری کرنے کے لئے گلاب ذخیرہ کرنا شروع کردیا ہے۔ گلاب ریفریجریٹرز اور سرد خانوں میں رکھے گئے گلاب کے پھولوں کے ساتھ خوشبودار مروے کی شاخوں کی بھی طلب بڑھ گئی۔

متعلقہ عنوان :