شمالی و جنوبی کوریا کے صدور کی ملاقات کو سودمندرہی،امریکی وزیردفاع

میرے پاس مستقبل دیکھنے والا پیالہ تو نہیں تاہم اس ملاقات کے بعد ہم امید سے ہیں،میڈیا سے گفتگو

اتوار 29 اپریل 2018 19:20

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء)امریکی وزیردفاع جم میٹس نے شمالی و جنوبی کوریا کے صدور کی ملاقات کو سودمند قرار دیا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتوار کو پینٹاگان میں صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ میں یہ بتا سکتا ہوں کہ اس وقت ہم پر امید ہیں کہ ہمیں ایسا موقع 1950 کے بعد سے نہیں ملا۔

(جاری ہے)

میرے پاس مستقبل دیکھنے والا پیالہ تو نہیں کہ ہم یہ کہہ سکیں کہ اس ملاقات کے نتائج نکلیں گے لیکن دونوں کوریائی سربراہوں کے درمیان یہ ملاقات سود مند رہی