یورپی یونین میں اصلاحات، جون تک حتمی شکل دینے کا امکان

اصلاحات کے حوالے سے مشترکہ تجاویز کو حتمی شکل دے دیں گے،فرانسیسی وجرمن وزرائے خزانہ کی ملاقات

اتوار 29 اپریل 2018 19:20

صوفیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) فرانس کے وزیر خزانہ برونو لے مائر نے کہا ہے کہ جرمنی اور فرانس رواں برس جون تک یورپی یونین میں اصلاحات کے حوالے سے مشترکہ تجاویز کو حتمی شکل دے دیں گے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی وزیر خزانہ نے یہ بات بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ میں منعقدہ یورو زون کے وزرائے خزانہ کے اجلاس کے حاشیے میں کہی۔ لے مائر کا مزید کہنا تھا کہ جرمنی اور فرانس مشترکہ طور چاہتے ہیں کہ یورو زون کا مزید طاقتور اور ایک دوسرے کے انتہائی قریب ہونا ازحد ضروری ہے۔ اسی کانفرنس میں جرمن وزیر مالیات اولاف شولس نے کہا کہ ایک مربوط مشترکہ منصوبے پر رواں برس مئی یا جون میں پیرس اور برلن کے درمیان اتفاق رائے ہو سکتا ہی

متعلقہ عنوان :