مجلس احراراسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت کا ماہ رمضان میں ملک بھر میں’’پیغام ختم نبوت ‘‘کا سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ

اتوار 29 اپریل 2018 19:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) مجلس احراراسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت نے ماہ رمضان المبارک کے دوران ملک بھر میں’’پیغام ختم نبوت ‘‘کا سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے ، مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے لاہور سے چیچہ وطنی روانگی سے قبل مرکزی دفتر میںاپنی جماعت کے رہنمائوںاورمبغلین ختم نبوت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم اپنی روایت کے مطابق رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میںجناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے منصب رسالت وختم نبوت کے لیے مہم تیزکردیںگے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میںفیصلہ کیاگیاکہ جماعتی رہنمااورمبلغین احرار ختم نبوت ملک بھر کی مساجد میںنمازوںکے بعد بالکل مختصر وقت میں عقیدہٴ ختم نبوت کی اہمیت وفضلیت بیان کرکے عوام میںشعورختم نبوت بیدار کریںگے ،علاوہ ازیںعبداللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ دستور کی اسلامی دفعات عالمی دبائو اوردشمن کے نرغے میںہیںیہ وقت ہے کہ ہم صورتحال کا حقیقی ادراک کریں ،ا نہوں نے کہاکہ 2010ء میںوزیراعظم پاکستان کومختلف افراد ،اداروں اورغیرملکیوںکی طرف سے کچھ خطوط وصول ہوئے تھے جو وزیر اعظم سیکرٹریٹ کی جانب سے وزارت قانون کوبھیجے گئے اس پروزارت قانون نے پاکستانی مؤقف تیارکیاجو اس وقت کے وفاقی وزیرقانون بابر اعوان نے جاری کیااورپوری قوم نے اس کی توثیق وحمایت کی تھی آج پھر ضرورت ہے کہ بابر اعوان کے جاری کردہ اسی مؤقف کوملکی وبین الاقوامی سطح پر شیئربھی کیاجائے اور اسی کو اساس بناکر قانون توہین رسالت بابت پالیسی بیان جاری کیاجائے ورنہ ابہام کی فضاختم نہ ہوگی ۔