قلعہ سیف اللہ،حکومت وقت تمام محکموں کے ورکروں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے ،انجمن تاجران

اتوار اپریل 19:20

قلعہ سیف اللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) حکومت وقت تمام محکموں کے ورکروں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران کے ضلعی صدر رحمت اللہ نائب صدر سمیع اللہ جنرل سیکرٹری شاہ محمد جوگیزئی مولوی طائیع اللہ اخنذادہ ہدایت اللہ کاکڑ مولوی شمس الدین اللہ دادزئی مولوی طاہر شاہ اخنذادہ اور دیگر نے ایک مقامی دکان کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ اور پولیس عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے یقینی اقدامات کرے جس دن سے بلوچستان حکومت بنا ہے اسی دن سے لیکر آج تک کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر اضلاع میں خون کی ہولی کھیلا جارہا ہے جب پولیس اور سیکورٹی ادارے اپنے تحفظ نہیں کرسکتے تو عوام کا خاک تحفظ کرلے گے بلوچستان میں بے گناہ عوام پولیس اور سیکورٹی اداروں کے ملازمین کے خون بہانا اب معمول بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ انجمن تاجران قلعہ سیف اللہ بلوچستان میں جاری دہشت گردی کے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :